• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی واپس آنا چاہتی ہے تو پی ڈی ایم کا اعتماد بحال کرے، شاہد خاقان عباسی


سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم سے نہ ہم نے توڑا تھا نہ ہم جوڑ رہے ہیں، پیپلز پارٹی واپس آنا چاہتی ہے تو پی ڈی ایم کا اعتماد بحال کرے، اتحاد اعتماد پر ہوتے ہیں مفاد کے لیے نہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزراء اپنا کام کر رہے ہیں لیکن نقصان ملک اور جہموریت کا ہو رہا ہے، نقصان ملکی تصور کو ہورہا ہے حکومت کو اس کی کوئی پرواہ نہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیراعظم خود جو باتیں کرتے ہیں وہ بھی ناقابل یقین ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اپوزیشن نے ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج کا اعلان کیا ، تمام اپوزیشن کی جماعتیں اپنے اپنے انداز میں احتجاج کر رہی ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام کی رائے میں تبدیلی سے حکومت متاثر ہوتی ہے، ملک کے مسائل کا واحد حل فوری شفاف انتحابات ہیں۔

تازہ ترین