• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدید ٹیکنالوجی کے دور میں نسلِ نو کی کردار سازی بہت اہم ہے، وزیراعظم


وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں نسلِ نو کی کردار سازی بہت اہم ہے، جدید ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کے پھیلاؤ نے ہر قسم کے مواد تک رسائی ممکن بنا دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ملک میں فحش ویب سائٹس بلاک کرنے سے متعلق اجلاس ہوا۔

اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے آن لائن مواد کی موثر گیٹ کیپنگ یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں بالخصوص بچوں کو آن لائن غیر اخلاقی مواد سے بچانے کی ضرورت ہے، معصوم دماغوں کو آن لائن غیر اخلاقی اور فحش مواد کے اثر سے بچانا ضروری ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی ٹی اے کو اپنے ویئر ہاؤس مینجمنٹ سسٹم کی استعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین