اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )سابق چئیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے حوالے سے فیصلہ کریں۔ غیر یقینی کی صورت حال سے ادارے میں بے عملی پیدا ہوتی ہے۔ فوجی اداروں میں فوری اور پختہ فیصلے کمانڈ اور کامیابی کا اہم جز ہیں رضا ربانی نے کہا کہ وزیر اعظم ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر خودکشی کا کھیل کھیلنا بند کریں۔ وزیراعظم ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے حوالے سے فیصلہ کریں۔ خطے کی صورت حال دیکھیں تو بھارتی وزیر پاکستان پر حملہ کی دھمکی دے رہے ہیں۔ بھارتی آب دوز نے پاکستان کی حدود میں گھسنے کی کوشش کی، وزیرستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، افغان صورت حال بھی سامنے ہے ۔