• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


وزیرِ اعظم عمران خان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے جہاں ان کی وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات ہو گی۔

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان کو صوبے کے انتظامی اور سیاسی امور کے بارے میں بریف کریں گے جبکہ بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کے اقدامات پر بھی بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت انتظامی اجلاس بھی ہو گا جس میں اپوزیشن کے احتجاج سے متعلق پنجاب حکومت کی حکمتِ عملی پر غور ہو گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اپنے دورے کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان لاہور کے ضمنی الیکشن پر پارٹی کی قیادت سے مشاورت کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِصدارت لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور بلدیاتی انتخابات کے بارے میں بھی اجلاس ہو گا۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرصدارت احساس پروگرام سے متعلق بھی اجلاس ہو گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دورۂ لاہور کے دوران مہنگائی کی صورتِ حال سے متعلق بھی وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اجلاس ہو گا جس میں مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کے لیے حکومتی ٹیم نئے میکانزم کے بارے میں وزیرِ اعظم کو بریف کرے گی۔

تازہ ترین