• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوارا بھاسکر بھی نصرت فتح علی خان کی مداح

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوارا بھاسکر نے شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان کی یادگار ویڈیو شیئر کرکے اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

سوارا بھاسکر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اُنہیں موبائل فون میں لیجنڈری پاکستانی گلوکار نصرت فتح علی خان کا ایک گیت سُنتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں انتہا پسند بھارتیوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’جن کے دل نفرتوں سے بھرے ہوئے ہیں، وہ کبھی اس سرزمین کی خوبصورتی، ہماری مشترکہ تاریخ کے اثر کو نہیں سمجھ پائیں گے۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’نفرت کرنے والوں، یہ دیکھیں پاکستان کے سب سے بڑے لیجنڈری فنکار ہمارا گیت گا رہے ہیں اور یہی ہمارا خوبصورت ماضی ہے۔‘

سوارا بھاسکر کے اس ٹوئٹ پر بھارتیوں کی جانب سے اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے نصرت فتح علی خان1948 میں فیصل آباد میں پیدا ہوئے، ان کی قوالیوں نے ملک گیر شہرت حاصل کی۔

نصرت فتح علی خان نے قوالی کی صنف میں مغربی انداز متعارف کرایا جسے خوب پزیرائی ملی۔

عالمی سطح پر انہیں ورلڈ میوزک آرٹ اینڈ ڈانس فیسٹول سے شہرت ملی جس کے بعد ان کی آواز کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، نصرت فتح علی خان نے کئی مشہور شعرا کے لکھے گیت گائے۔

نصرت فتح علی خاں کی قوالیوں کے 125 البمز ریلیز ہوئے اور نام گنیز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ میں درج ہوا۔

تازہ ترین