• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے اسپتال میں انفیکشن کنٹرول ایپلی کیشن کا افتتاح

صوبۂ پنجاب کی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے جنرل اسپتال میں انفیکشن کنٹرول ایپلی کیشن کا افتتاح کر دیا۔

وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس موقع پر جنرل اسپتال میں ڈینگی کے لیے مختص وارڈز کا بھی دورہ کیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ جنرل اسپتال کے تمام اسٹاف کو اس ایپلی کیشن کی باقاعدہ تربیت دی جائے۔

وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا اور ڈینگی کی صورتِ حال کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین