• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے بڑھ گئی


ملک میں مسلسل تیسرے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے، جمعہ کو ایک تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے بڑھ گئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1400 روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 25 ہزار 600 روپے کا ہوگیا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1201 روپے بڑھ کر 107682 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 8 ڈالر بڑھ کر 1793 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین