• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار سنجیو کمار نے شادی کیوں نہیں کی تھی؟

اداکار انجو مہانیدرو نے ایک بار کہا تھا کہ بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سنجیو کمار خواتین میں خاصے مقبول تھے اور ہمیشہ ان کے اردگرد کافی حسینائیں موجود رہا کرتی تھیں۔

ایک انٹرویو میں انجو نے یہ انکشاف کیا تھا کہ بہت سی خواتین انھیں متاثر کرنے کے لیے تحائف دیا کرتی تھیں لیکن کچھ ان کی محبت میں بھی گرفتار ہوئی تھیں۔

تاہم جب سنجیو کمار ایک خاتون کے قریب ہوئے تو سنجیو کے دوستوں نے کہا کہ یہ خاتون ان کی دولت میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہیں۔ یاد رہے کہ سنجیو کمار کا اصل نام ہاریہار جیٹھا لعل جڑی والا تھا اور وہ اپنی پوری زندگی غیر شادی شدہ رہے۔

اس دوران انھیں بار بار کسی نہ کسی خاتون سےجوڑا گیا اس میں ہیما مالنی اور سولکھشنا پنڈت بھی شامل ہیں۔ ہیما مالنی کی تو اداکار دھر میندر سے شادی ہوگئی لیکن سولکھشنا پنڈت شادی نہ کرسکیں۔ 

اس پرانے انٹرویو میں انجو نے مزید کہا تھا کہ ہر مرتبہ جب بھی سنجیو کسی خاتون کے قریب ہوتے تو ان کے قریبی لوگ ان سے کہتے کہ یہ تمھارے پیسوں کے پیچھے آئی ہے۔ جس کے باعث انکا ذہن بھی اسے ماننے لگا۔

انجو کے مطابق انھوں نے ایک مرتبہ کہا کہ سنجیو اس طرح تو تم کبھی شادی نہ کرسکو گے، تم خود جج کرو اور پھر فیصلہ کرو۔ یاد رہے کہ سنجیو کمار نے 70 کے عشرے میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور دستک، کھلونا، انوبھو، کوشش، سیتا اور گیتا، شعلے، بیوی او بیوی، انگور، نمکین سمیت کئی فلموں میں کام کیا۔

وہ 1985 میں صرف 47 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، اور تب نہ ان کے پاس گھر تھا اور نہ شادی کرسکے۔

تازہ ترین