بھارتی اداکارہ اننیا پانڈے سے سوال و جواب کا دوسرا دور ختم ہوگیا اور انہیں آگے کی کارروائی کے لیے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے پیر کو پھر طلب کرلیا۔
22 سالہ اننیا پانڈے جن سے گزشتہ روز این سی بی نے پوچھ گچھ کی تھی، اس کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ این سی بی کے سوالوں کا آج بھی جواب دیتی رہیں، وہ 4 گھنٹے بعد گھر پہنچیں۔
این سی بی کے اشوک مہتا نے کہا ہے کہ اننیا پانڈے کو پیر کی صبح پھر بلایا گیا ہے، سوال جواب ہوچکے ہیں اب کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔
اشوک مہتا سے جب پوچھا گیا کہ اننیا پانڈے نے اس منشیات فروش سے متعلق کچھ بتایا جس کا نمبر آریان خان نے اسے بھیجا تھا؟ تو اس پر جواب دیتے ہوئے این سی بی افسر نے کہا کہ میرے پاس ابھی ایسی کوئی معلومات نہیں۔
اننیا پانڈے نے این سی بی کے دفتر میں 4 گھنٹے گزارے اور سوالات کے جواب دیے جس کے بعد وہ گھر کے لیے روانہ ہوگئیں۔