• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیت شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد سارہ خان کو مہنگی پڑگئی

بھارتی اداکارہ سارہ علی خان کو وزیر داخلہ امیت شاہ کو سالگرہ کی مبارک باد دینا مہنگا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سارہ علی خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔

سارہ علی خان کو اُن کا یہ اقدام اُس وقت مہنگا پڑگیا جب سوشل میڈیا پر ان کی ٹرولنگ شروع ہوئی اور ٹوئٹر صارفین نے انہیں طرح طرح کے تبصروں سے نوازا۔

دراصل اکثر صارفین نے سارہ علی خان کی مبارک باد کو کنگ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری اور اننیا پانڈے سے پوچھ گچھ کے تناظر میں لیا۔

ایک صارف نے کہا کہ سارہ علی خان نے امیت شاہ کو مبارک باد اسی لیے دی ہے کیونکہ بالی ووڈ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ریڈار پر ہے۔

ٹوئٹر صارفین نے سارہ علی خان کی مبارک باد کو امیت شاہ کی نیک خواہشات سمیٹنے کی کوشش قرار دیا تاکہ وہ این سی بی سی خود کو محفوظ رکھ سکیں۔

بھارتی اداکارہ نے وزیر داخلہ کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ جی کو سالگرہ پر مباکباد اور نیک تمنائیں قبول ہوں۔

سارہ علی خان کے ٹوئٹ کے نیچے ایک صارف نے لکھا ’نو مور این سی بی ریڈار‘، ایک نے لکھا’اب آپ محفوظ ہوگئیں‘، اور ایک ٹوئٹر صارف نے کہا کہ ’سارہ علی خان نے اس طرح خود محفوظ بنالیا‘۔

تازہ ترین