• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی روکنے کا وزیراعظم کا بیان مضحکہ خیز قرار

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے ذریعے مہنگائی روکنے کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ مہنگائی سے نجات کا واحد ذریعہ عمران صاحب سے نجات ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب ذخیرہ اندوز، منافع خور، آٹا، چینی، دوائی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن وزیراعظم ہاؤس میں کریں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کہ اردو لغت میں مہنگائی کے آگے عمران خان کی تصویر لگانی چاہیے۔

تازہ ترین