• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کاسب سے چھوٹا’’ریوالور‘‘ 12لاکھ پاکستانی روپے میں دستیاب

برن (نیوز ڈیسک) دنیا کا سب سے چھوٹا ’اصلی‘ ریوالورجس کا نام ’سوئس منی گن‘ ہے جس سے گولیاں بھی فائر کی جاسکتی ہیں۔ اس کی قیمت 6,300 سوئس فرانک یعنی تقریباً بارہ لاکھ روپےپاکستانی ہے۔ریوالور کی لمبائی 5.5 سینٹی میٹر، چوڑائی 3.5 سینٹی میٹر اور موٹائی صرف ایک سینٹی میٹر ہے جبکہ یہ صرف 19.8 گرام وزنی ہے۔ اس میں بھری جانے والی گولیاں بھی صرف 0.234 سینٹی میٹر لمبی ہوتی ہیں۔اتنی مختصر جسامت کے باوجود اس میں اصل جسامت والے ڈبل ایکشن ریوالور کی تمام خصوصیات ہیں جن میں پوری طاقت سے گولی فائر کرنا بھی شامل ہے۔بندوقوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسی شخص کے بہت قریب جا کر سوئس منی گن سے گولی فائر کی جائے تو وہ اس کی کھوپڑی میں سوراخ بھی کرسکتی ہے۔انہی خصوصیات کی وجہ سے امریکا اور برطانیہ میں اس ریوالور کی درآمد اور فروخت پر مکمل پابندی ہے۔’سوئس منی گن‘ بازار میں عام دستیاب نہیں بلکہ اسے آن لائن آرڈر کرکے ہی بنوایا جاتا ہے۔
تازہ ترین