اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پی آئی ڈی اسلام آباد کاشف زمان کا تبادلہ کر دیاگیا ہے۔ کاشف زمان کو ڈائریکٹر جنرل ریجنل انفارمیشن آفس کوئٹہ تعینات کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ریجنل انفارمیشن آفس کوئٹہ طاہرہ سعیدہ کا تبادلہ کرکے انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پی آئی ڈی اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے ان تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے ہیں ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ کاشف زمان نے فارن پوسٹنگ کیلئے نظر انداز کرنے کے اقدام کو اسلام آ باد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے۔