شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے) ایڈیشنل سیشن جج عمران جاوید گل نے شیخوپورہ کے وکیل کے قتل میں 2مجرمان طارق اورندیم اور عمر قید بامشقت اور ایک ایک لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ مجرمان نے دیرینہ دشمنی پر دو مئی 2007ء کو چوہدری شہباز وڑائچ ایڈووکیٹ کو اس وقت لاہور روڈ پر ہائوسنگ کالونی کے قریب فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جب وہ کچہری سے واپس اپنے گھر جا رہے تھے۔فاضل عدالت نے مقدمہ میں ملوث دیگر 8 ملزمان کو عدم گرفتاری کی بنا پر اشتہاری قرار دے دیا ہے۔