• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات سمگلنگ کیس میں ملزم کوچھ ماہ قید اور پچاس ہزارروپے جرمانہ کی سزاء

پشاور(نیوز رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور عالمگیر شاہ نے منشیات سمگلنگ کیس میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پر چھ ماہ قید اور پچاس ہزارروپے جرمانہ کی سزاء سنادی ۔ استعاثہ کے مطابق ملزم عمران پر الزام تھا کہ وہ منشیات سمگل کررہا تھا جس تھانہ گلبہار کے پولیس نے گرفتار کرکے اُنکے قبضے سے 1075گرام چرس برآمد کی اور ملزم کے خلاف منشیات کا مقدمہ درج کردیا پولیس نے تحقیقات مکمل کرکے مکمل چالان عدالت میں جمع کردیا ، عدالت نے منشیات مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے پر ملزم کو چھ ماہ قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزاء سنادی ۔
پشاور سے مزید