• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کو UAE سے وطن واپس بلا لیا


وزیر اعظم عمران خان نے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر وزیر داخلہ شیخ رشید کو متحدہ عرب امارات سے وطن واپس بلا لیا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید متحدہ عرب امارات سے واپس وطن پہنچ گئے، وہ ایئربلیو کی پرواز پی اے 213 پر شارجہ سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے گئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 24 اکتوبر کو کھیلے گا جو رات 7 بجے شروع ہوگا۔

تازہ ترین