• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچپن میں جنسی استحصال کا سامنا کرنیوالی بالی ووڈ شخصیات

کئی سالوں کے دوران بالی ووڈ کی مشہور شخصیات اپنی زندگی کے کسی نہ کسی موقع پر جنسی زیادتی کی کھلی اور مشترکہ کہانیاں سامنے لیکر آئے ہیں جس سے یہ بالکل واضح ہو گیا کہ یہ کسی کے ساتھ، کسی بھی وقت اور کہیں بھی ہو سکتا ہے اور اس کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا کتنا ضروری ہے، خاص طور پر بچوں کو اس حوالے سے آگاہی دینا بہت ضروری ہے۔

دیپیکا پڈوکون، سونم کپور، نینا گپتا سے لیکر اکشے کمار تک یہاں بالی ووڈ کی وہ مشہور شخصیات ہیں جنہوں نے بچپن میں جنسی زیادتی کا سامنا کیا اور اس پر کُھل کر بات بھی کی۔

دیپیکا پڈوکون:

ایک نیوز پورٹل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دیپیکا پڈوکون نے ایک بار انکشاف کیا تھا کہ جب وہ 14 یا 15 سال کی تھیں تو وہ اپنی اہلخانہ کے ساتھ ایک ریستوران میں کھانا کھانے کے بعد سڑک پر چل رہی تھیں، اُن کے والد اور بہن آگے تھیں جبکہ وہ اپنی ماں کے ساتھ ان کے پیچھے چل رہی تھیں اور اسی دوران ایک شخص نے اُنہیں ہراساں کیا۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ پیچھے مڑی، اس شخص کا پیچھا کیا، اُسے کالر سے پکڑ کر تھپڑ مارا اور وہاں سے چلی گئیں۔

سونم کپور:

سونم کپور نے ایک بار ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ جب وہ 13 سال کی تھیں تو ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ فلم دیکھنے گئی تھیں اور وہاں ایک شخص نے اُنہیں جنسی ہراساں کیا پھر سونم کپور خوف سے کانپنے لگ گئی تھیں اور اس واقعے کے بعد وہ طویل عرصے تک دوبارہ اُس جگہ پر نہیں گئیں۔

اکشے کمار:

اکشے کمار نے ایک بار انکشاف کیا تھا کہ صرف لڑکیاں ہی نہیں لڑکے بھی جنسی زیادتی اور چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرتے ہیں۔ اپنے بچپن کے دنوں کا ایک واقعہ شیئر کرتے ہوئے اکشے کمار نے کہا تھا کہ ’جب میں 6 سال کا تھا تو میں اپنے پڑوسی کے گھر جا رہا تھا تو لِفٹ میں مجھے جنسی ہراساں کیا گیا، میں واقعی پریشان تھا اور میں نے اپنے والد کو اس کے بارے میں بتایا۔

اداکار نے کہا کہ میرے والد نے پولیس میں شکایت درج کرائی، پولیس نے کارروائی کی اور اس شخص کو گرفتار کر لیا۔

نینا گپتا:

اداکارہ نینا گپتا نے ماضی کے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک بار وہ اپنی آنکھ کے معائنے کے لیے اسپتال گئیں، ڈاکٹر نے اُن کی آنکھ کے انفیکشن کا معائنہ کرنا شروع کیا اور اُسی دوران اُنہیں جنسی طور پر ہراساں کیا، اگرچہ وہ خوفزدہ تھیں تو اُنہوں نے اس بارے میں اپنی والدہ کو نہیں بتایا۔

نینا گپتا نے ایک اور واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار درزی نے اُن کے سوٹ کی پیمائش لیتے ہوئے اُن کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تھیں اور اس واقعے پر بھی اُنہوں نے اپنی آزادی کے ضائع ہونے کے خوف سے دوبارہ خاموشی کا انتخاب کیا۔

تازہ ترین