• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس، جرمنی، بلجیم، ہالینڈ میں طوفان، شدید تباہی

پیرس( نمائندہ جنگ ) فرانس میں شدید طوفان سے 250000 فرانسیسی گھروں کو بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی ہے اورور نامی طاقتور طوفان نے مغربی یورپ کے کچھ حصوں میں مکانات کی چھتوں کواڑا دیا، چار ملکوں میں عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ فرانس ، جرمنی اورہالینڈ میں درخت اکھڑ گئے اور ٹرین سروس زمتاثر ہوئیں۔ بلجیم کے شہر اینٹورپ میں بھی پروفیشنل فٹ بال کلب کے زیر استعمال اسٹیڈیم کے کچھ حصوں سمیت کئی عمارتوں کی چھتیں اکھڑ گئیں۔طوفان نے جرمن بالٹک سمندر کے بندرگاہی شہر کییل کے قریب واقع ایک قصبے شوینٹی نینٹل کو نقصان پہنچایا۔ فائر سروس کے عہدیدار نے بتایا کہ طوفان نے گرین ہاؤس تباہ کر دئیے اور درختوں کو گرا دیا جس سے سڑکوں پر حادثات ہوئے ، تاہم کوئی شخص زخمی نہیں ہوا، مقامی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ روٹرڈیم کے جنوبی کنارے پر واقع ڈچ قصبے بیرینڈریکٹ میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔
تازہ ترین