• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلجیم میں پھرکورونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھنے گیا

برسلز( نمائندہ جنگ ) بلجیم میں ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کے پھیلائو میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے معلومات فراہم کرنے کے ذمہ دار ادارے سائنسانو کے مطابق بلجیم میں 11 سے سے 17 اکتوبر کے دوران روزانہ 3000 سے زائد کورونا پازیٹو کیسز سامنے آئے ہیں جوکہ اس سے گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں 53 فیصد زائد ہے۔ وائرس کے اس پھیلائو کے نتیجے میں 14 سے 20 اکتوبر کے درمیان 80 افراد کو روزانہ اسپتال میں داخل کروایا گیا جبکہ 11 سے 17 اکتوبر کے درمیان کورونا وائرس کے باعث روزانہ 12 افراد ہلاک ہوئے۔ سائنسانو کے مطابق بلجیم میں کورونا وائرس سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 25816 ہو چکی ہے۔ اسی ادارے کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ہر ایک لاکھ افراد میں326 ہے۔
تازہ ترین