• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان پویلین نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

دبئی (سبط عارف) دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان پویلین نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ جس میں اب تک سوا لاکھ سے زائد افراد شرکت کرچکے ہیں۔ آنے والے دنوں میں یہاں تعلیم اور تفریح کے ساتھ کاروباری تقاریب بھی ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق، متحدہ عرب امارات میں منعقدہ دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان پویلین نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ یکم اکتوبر 2021 کو شروع ہونے والے دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین میں سوا لاکھ سے زائد افراد شرکت کرچکے ہیں اور یہ سب سے زیادہ دیکھے جانے والے پویلین میں سے ایک بن چکا ہے۔ اس میگا شو کی تین مختلف تھیم ہیں جنہیں عمدہ طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔ پاکستان پویلین میں بالخصوص چھٹی والے روز ہزاروں افراد آرہے ہیں۔ پویلین مینجمنٹ کے مطابق صرف 18 روز میں ایک لاکھ کے قریب افراد وہاں آچکے ہیں۔ جہاں تعلیم اور تفریح کے مواقع ایک ساتھ ہیں، جب کہ چھ ماہ جاری رہنے والے اس شو میں کاروباری تقاریب بھی ہوں گی۔ پاکستان پویلین کو آٹھ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جہاں آنے والوں کو دست کاری سے 10 ارب ٹری منصوبہ اور ذائقہ دار پکوان تک سب شامل ہے۔

تازہ ترین