• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ایل پی کا مارچ، ڈپلومیٹک انکلیو میں سیکیورٹی سخت

اسلام آباد(محمد صالح ظافر)اسلام آباد میں تعینات غیر ملکی سفیروں کو تحریک لبیک پاکستان کے مارچ کے پیش نظر اپنا خیال رکھنے کی ہدائت کی گئی ہے۔ انتظامیہ نے اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو کی سیکیورٹی کے لئے اسپیشل انتظامات کئے ہیں۔

اس سلسلے میں تازہ ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ڈپلومیٹک انکلیو کے سیکیورٹی پوائنٹس پر انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں۔ اسپیشل پاس کےبغیر کسی کو بھی ڈپلومیٹک انکلیو میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔

سفارتی زرائع نے بتایا ہے کہ سفارتی حلقے کو معلومات موصول ہوئی ہے کہ بدنظمی کا خدشہ ہےاور یہ کہ فرانسیسی سفارتخانے کو زیادہ خدشات لاحق ہیں کیونکہ فرانسیسی ایمبیسی ڈپلومیٹک انکلیو کے داخلی راستے پر واقع ہے۔

تازہ ترین