• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم کی فصل منافع بخش بنانے کیلئے پیداوار بڑھانا ناگزیر،وزیر زراعت

ملتان (سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ گندم کی فصل منافع بخش بنانے کے لئے فی ایکڑ پیداوار میں مزید اضافہ نا گزیر ہے گندم کی جدید اور بہتر غذائی صلاحیت والی اقسام متعارف کرائی گئی ہیں تاکہ روزمرہ کی خوراک میں زنک،بوران اور آئرن سمیت دیگر اجزا کی کمی کودور کیا جاسکے۔گندم کی یہ اقسام نہ صرف بیماریوں کیخلاف قوت مدافعت رکھتی ہیں بلکہ زیادہ پیداوار ی صلاحیت بھی رکھتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خانیوال میں محکمہ زراعت اور این جی اوز (آگاہی،گین اور ہارویسٹ پلس) کے تعاون سے منعقدہ گندم سیمینارکے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر زراعت نے مزید کہاکہ پاکستان میں 68 فیصدآبادی جبکہ پوری دنیامیں ایک تہائی افراد اجزائے صغیرہ کی کمی کا شکار ہے گندم کی منظورشدہ اقسام کے10لاکھ بیگ بحساب1200روپے فی بیگ سبسڈی پر فراہم کئے جارہے ہیں اور مجموعی طور پر1 کروڑ ایکڑ رقبہ پر گندم کی منظور شدہ اقسام کا بیج کاشت کیا جا رہا ہے۔سیمینار سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خانیوال اختر حسین منڈھیر،مبارک علی سرور،منور حسین،قیصر سعید سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین