• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کیا نسلہ ٹاور کنٹرول بلاسٹنگ کے ذریعے مسمار کیا جاسکتا ہے؟

کیا نسلہ ٹاور کنٹرول بلاسٹنگ کے ذریعے مسمار کیا جاسکتا ہے؟ اس حوالے سے ٹیکنالوجی کے بارے میں تعمیراتی ماہر ڈاکٹر رافع صدیقی نے  جیونیوز سے گفتگو کی ہے۔

ڈاکٹر رافع صدیقی نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کو کنڑولڈ ڈیمولیشن یا امپلوشن کہتے ہیں، دھماکا خیر مواد کو بیم، پلرز اور سلیب کے ساتھ نصب کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھماکا خیر مواد ترتیب کے ساتھ پھاڑا جاتا ہے، بلڈنگ کو ایکسپلوڈ نہیں امپلوڈ کیا جاتا ہے، امپلوڈ سے بلڈنگ سیدھے نیچے آتی ہے۔

ڈاکٹر رافع صدیقی نے کہا کہ امپلوڈنگ کرتے وقت شاور آس پاس لگائے جاتے ہیں، یہ سہولت پاکستان میں موجود نہیں ہے۔

ڈاکٹر رافع صدیقی نے کہا کہ پاکستان کا واحد ادارہ جس کے پاس دھماکا کرنے کا تجربہ ہے وہ بھی اربن ایریا کا نہیں ہے، نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کے لئے باہر سے مدد لینا پڑ سکتی ہے۔

تازہ ترین