• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت IMF سے مذاکرات اور معاہدے کی تفصیلات پارلیمنٹ میں لائے، شہباز شریف

لاہور( نمائندہ جنگ )مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ IMF سے مذاکرات اور معاہدے کی تفصیلات پارلیمنٹ میں لائی جائیں۔

انہوں نے کہا ڈالر کی قیمت میں مزیداور مسلسل اضافہ قومی معیشت کیلئے تباہ کن اور قومی سلامتی کے تصور کیلئے خطرناک ہے ،تاریخ گواہ ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ملک میں ہمیشہ مہنگائی بڑھی ہے۔

ڈالر کی قیمت میں اضافے سے عوام کنگال ہورہے ہیں اور حکومت کو عوام کی حالت زار کا کوئی احساس نہیں۔ 

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ختم نہیں ہوا تو پھر کیا طے پایا ہے، پارلیمنٹ کو بتایا جائے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والی شرائط اور مذاکرات کی تفصیلات پارلیمنٹ سے چھپانابتارہا ہے کہ دال کالی ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ قومی معیشت کو برباد کررہا ہے اور مہنگائی بے قابو ہوچکی ہے۔

تازہ ترین