کوئٹہ (نمائندہ جنگ) سمنگلی روڈ نیو نیچاری میں فائرنگ سے وکیل کے بھائی سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ رکن اسمبلی سردار کھیتران کا میجر بیٹا شدید زخمی ہو گیا ۔ پولیس تحقیقات کر رہی ہے پولیس کے مطابق سمنگلی روڈ کے علاقے نیو نیچاری میں ارباب خان جی اسکیم میں پیر کی شام کو فائرنگ کے واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں سمیع اللہ کاکڑ ایڈووکیٹ کا بھائی عتیق کاکڑ سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ رکن اسمبلی سردار عبدالرحمن کا بیٹا میجر طاہر شاہ سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں کو سول ہسپتال جبکہ زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کیا سی ایم ایچ میں ایک زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔