اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہےکہ عمران خان اور فسطائی حکومت کے ہوتے ہوئے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے نہیں نکل سکتا۔
نواز شریف پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال کر وائٹ لسٹ میں لائے تھے اور آئی ایم ایف کو گھر بھیجا تھا۔
عمران خان کے ہوتے ہوئے مہنگائی ختم ہو سکتی ہے نہ روزگار مل سکتا ہے اور نہ ہی معیشت ترقی کر سکتی ہے عمران خان استعفی دیں۔
فیٹف سے بھی نکل جائیں گے، آئی ایم ایف کو بھی گھر بھیج دیں گے۔
مہنگائی ختم کرکے عوام کو روزگار فراہم کردینگے اور معیشت بھی ٹھیک کر دینگے۔