• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کائنات کو کمرشلائزڈ کرنے کی دوڑ،جیف بیزوس کاخلائی اسٹیشن لائونچ

واشنگٹن(اے ایف پی) ایمازون کے بانی جیف بیزوس کی خلائی کمپنی بلیو اوریجن نے پیر کو اعلان کیا ہےکہ وہ دہائی کے دوسرے نصف حصے میں ایک ایسا خلائی اسٹیشن لائونچ کرنا چاہتی ہے جس میں10افراد ہوں گے،اس سےیہ ثابت ہوتا ہےکہ کائنات کوکمرشلائزڈ کرنے کی دوڑ میں تیزی آگئی ہے، بلیو اوریجن کے ایگزیکٹو کاکہناتھاکہ ہم کم قیمت پر خلاء میں رسائی کو فروغ دینگے،درکار تمام خدمات اور سہولیات بھی فراہم کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ’’آربٹل ریف‘‘ کو ایک پریس بیان میں خلا میں مخلوط استعمال کے کاروباری پارک کے طور پر بیان کیا گیا ہے،جو مائیکرو گریویٹی ریسرچ اور مینوفیکچرنگ کو سپورٹ کرے گا،یہ کمرشل اسپیس کمپنی سیرا اسپیس کے ساتھ مشترکہ منصوبہ ہے اور اسے بوئنگ اور ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کا تعاون حاصل ہے۔بلیو اوریجن کے ایگزیکٹو برینٹ شیرووڈ نے کہاہےکہ 60 برسوں کے دوران ناسا اور دیگر خلائی ایجنسیوں نے مداری خلائی پرواز اور خلائی رہائش کا انتظام کیاہے جس کے باعث ہم اس دہائی میں کمرشل کاروبار کےلئے تیار ہوچکے ہیں،ہم خلاء میں رسائی کو وسعت دیں گے، قیمت کم کریں گے اور خلائی پرواز کو معمول پر لانے کے لیے درکار تمام خدمات اور سہولیات فراہم کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید