• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امپورٹڈ مال کی کلیئرنس کیلئے ٹائم فریم مقرر کیا جائے ، سجادعلی

پشاور (لیڈی رپورٹر) مہمند چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری صدر سجادعلی نے کہا ہے کہ طورخم یا دیگر بارڈسٹیشن پر امپورٹڈ مال کی کلیئرنس کےلئے ٹائم فریم مقرر کیا جائے کیونکہ کسٹم عملہ کی کمی کی وجہ سے ایک کنٹینر یا گاڑی کلیئرنس میں بعض اوقات ہفتے لگ جاتے ہیں جس کی وجہ سے بزنس کمیونٹی کو اذیت سے گزرنا پڑتاہے ان خیالات کا اظہار انھوں سینئر نائب صدر نورہادگل سمیت چیمبرکے ایگزیکٹیوکمیٹی کے وفد کے ہمراہ نے کسٹم کلکٹر آپرینٹس امجدالرحمان سےایک ملاقات میں کیا ،اس حوالے سے کسٹم کلکٹرآپرینٹس نے ایکسپورٹرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے پاک افغان باہمی تجارت بڑھانے کے اقدامات سے وفد کو آگاہ کیا جبکہ کسٹم کی طرف سے ایکسپورٹ بڑھانے میں ایکسپورٹرز کو سہولیات دینے کی یقین دہانی کرائی۔
تازہ ترین