اقرا ء یونیورسٹی نے طلبہ کو کھیلوں کے وظائف دینے اور نارتھ کراچی کیمپس میں پہلی نجی نیشنل اسپورٹس اکیڈمی قائم کرنے کا اعلانکیا ہے یونیورسٹی کے زیرِاہتمام ز فزیکل ایجوکیشن،صحت اور اسپورٹس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔کانفرنس میں اقرا یونیورسٹی کے بانی اورچانسلر حنید لاکھانی، وائس چانسلر اور صدر اقرا یونیورسٹی ڈاکٹر وسیم قاضی، چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ، اور ڈائریکٹر پاکستان اسپورٹس بورڈ نصر اللہ رانا نے شرکت کی۔
وائس چانسلر اور صدر اقرا یونیورسٹی ڈاکٹر وسیم قاضی نے تقریب کے دوران حاضرین کو کھیلوں کے فروغ کے لیے اقرا یونیورسٹی کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کے ساتھ مستقبل کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا،کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے زیر اہتمام کے ڈی اے پیس کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنلفائنل لینڈ ریکوری اور انجینئرنگ کے درمیان کھیلا گیا جو برابر رہا۔
مہمانِ خصوصی ممبر رابطہ کمیٹی عبد الوسیم ، ممبر رابطہ کمیٹی راشد سبزواری ، ایمپلائز یونین کے سرپرست اعلیٰ نوید انور صدیقی نے انعامات تقسیم کئے، جاوید اقبال میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے، اس موقع پر کامران کاکوری، طارق خان، عبد المعروف، ندیم کھوکر، ارشد انصاری،مسرور بھائی، ایم نسیم اور ایاز منشی بھی موجود تھے،بنک اسلامی کے مارکیٹنگ ہیڈ فہد بن طارق نے کہاکہ رواں سال بنک اسلامی باسکٹ بال بوائز ایونٹ اسپانسر کرے گا۔
یہ اعلان انہوں نے بنک اسلامی کی جانب سے انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ کی تزئین و آرائش کے بعد قائد ملت شہید لیاقت علی خان باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے پرو وقار افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب سے روٹری کلب کی اسسٹنٹ گورنر دردانہ ارشد ،سندھ اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن (سجاس ) کے سیکریٹری اصغر عظیم اور غلام محمد خان نے بھی خطاب کیا۔
اس موقع پر پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر شاہدہ پروین کیانی ،شمسی اکیڈمی کے سپرست خالد جمیل شمسی، کشمیری رہنماء چوہدری غلام عباس جمال ایڈوکیٹ ،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی ،پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے نائب صدر ماسٹر اصغر بلوچ ،انٹر نیشنل ریسلر شیر خان ،قومی فٹ بالر عثمان غنی ،پروفیسر فوزیہ فلک ،سماجی رہنماء بے نظیر بلوچ ،غلام یاسین ،شاہ زیب رضا ایڈوکیٹ ،ذوالفقار عباس خان اور دیگر موجود تھے ۔
اس موقع پر قائد ملت شہید لیاقت علی خان اور محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ آرچری کلب اور اکیڈمی ’’خود محافظ ‘‘ کے زیر اہتمام این ای ڈی یونیورسٹی میں دو روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 500سے زائد بوائز اور گرلز نے شرکت کی، عمر حسن اور ماہر کوچز قرۃ العین انصر،شاہوار ناصر،اریب حسین ،راشد مسعود،سید اسد اور زینب بروہی نے طلبا و طالبات کو اپنی حفاظت خود کرنے کے حوالے سے لیکچردیا ۔
کراچی میں دو سال باؤلنگ ایونٹ کی سر گرمیاں رواں ہفتے شروع ہوگی، کورونا کے بعد آل پاکستان باؤلنگ رینکنگ ٹورنامنٹ 25 سے 30 اکتوبر تک کراچی میں کھیلاجارہا ہے، ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن سجاد شاہ سمیت ٹاپ باؤلنگ رینکنگ کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
اس بات کا اعلان ٹورنامنٹ ڈائریکٹر و پی ٹی بی ایف کے سینئر نائب صدر خواجہ احمد مستقیم نے کراچی پریس کلب میں، محمد ایاز، آل پاکستان پرائیویٹ اسکول اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد ساجد کے ساتھ پریس کانفرنس میں کیا، باؤلنگ ارینا کلب کار ساز میں کھیلا جانے والا ٹورنامنٹ پانچ کٹیگری سنگلز، ایمچرز، اسٹوڈنٹس، ڈیف اور میڈیا کٹیگری میں کھیلا جائے گا جس میں چار لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔