• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ :جی ٹی روڈ 5 ویں روز بھی بند، ریلوے اسٹیشن پر رش بڑھ گیا


گوجرانوالہ کے اطراف جی ٹی روڈ 5 ویں روز بھی بند ہے، سادھوکی کے مقام پر کنٹینرز موجود ہیں جبکہ مریدکے میں جی ٹی روڈ پر کالعدم تنظیم کے مظاہرین کا دھرنا جاری۔

ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم کی ریلی مریدکے میں ہی موجود ہے، مریدکے سے نارووال اور شیخوپورہ جانے والی سڑکیں پھر بند کردی گئی ہیں، شہریوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

وزیر آباد کے مولانا ظفر علی خان چوک میں بھی کنٹینر لگے ہوئے ہیں ، دریائے چناب پُل کے قریب کھودی گئی خندق کےباعث وہاں آمدو رفت مکمل بند ہے جبکہ دریائے چناب کے پُل کو ریت کے ڈھیر لگا کر بند کیا گیا ہے۔

جی ٹی روڈ کےدونوں طرف پُل بلاک کرنے کے لئے کنٹینر بھی لگائے گئے ہیں۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم کے دھرنے اور شاہراہ کی بندش کے باعث گوجرانوالہ ریلوے اسٹیشن پر رش بڑھ گیا ہے، آمدورفت کے لئے شہریوں نے ٹرینوں کا استعمال بڑھا دیا ہے جس کے باعث ٹرینوں میں جگہ حاصل کرنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔

تازہ ترین