• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رہائی کے بعد آریان کو گھر میں نظر بند کرنے کی تیاری

ممبئی کروز شپ منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کے والدین شاہ رخ خان اور گوری  نے بیٹے کی رہائی کے بعد گھر میں نظر بند کرنے کی تیاری کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر آج آریان کی درخواستِ ضمانت  پر فیصلہ سُنا دیا جاتا ہے اور آریان کو آرتھر روڈ جیل سے رہا کردیا جاتا ہے تو والدین کچھ ماہ انہیں گھر میں ہی نظر بند کردیں گے۔

گھر میں نظر بندی کی مدت کے دوران  آریان پر کسی بھی پارٹی میں شرکت، دوستوں کے ساتھ لیٹ نائٹ اکٹھے ہونے پر پابندی ہوگی۔

شاہ رخ اور گوری نے آریان کی کمپنی پر سخت نظر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ وہ  ہر اس شخص سے دور رہے جو اس کے لیے معمولی سے بھی پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواستِ ضمانت پر آج ممبئی ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کی درخواست ضمانت 20 اکتوبر کو خصوصی عدالت نے مسترد کردی تھی۔

تازہ ترین