• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ٹی20 میں کتنی بار شکست دی؟


پاکستان اور نیوزی لینڈ نے ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم میچ کی تیاریاں مکمل کرلیں، میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

مختصر ترین کرکٹ کے ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ 5 بار مدمقابل آچکی ہیں، 3 مرتبہ پاکستان اور 2 بار نیوزی لینڈ فاتح رہا ہے۔

مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 24 ٹی20 میچز ہوچکے ہیں، 14 میچز میں گرین شرٹس اور 10 میں کیویز نے میدان مارا۔

سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بناکر کھیلنے سے انکار کرنے والی نیوزی لینڈ کو جواب دینے کے لیے پاکستانی ٹیم نے تیاری کرلی۔

شارجہ کے میدان میں بابراعظم، محمد رضوان، محمد حفیظ اور شعیب ملک چھکے چوکے لگاکر غصے کا اظہار کریں گے۔

شاہین آفریدی، حسن علی، شاداب خان وکٹیں اڑا کر کیویز کو سبق سکھائیں گے جبکہ حارث رؤف گھومتی گیندوں سے مقابل ٹیم کو بے بس کریں گے۔

تازہ ترین