• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار کا عوامی شکایات پر 4 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عوامی شکایات پر 4 افسران کو اُن کے عہدوں سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

عثمان بزدار نے اپنے دورہ فیصل آباد کے دوران عوامی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے 4 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے نگراں ماڈل بازار جھنگ روڈ کامران سندھوں کو او ایس ڈی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سی ای او ہیلتھ فیصل آباد ڈاکٹر مشتاق، ای او ہیلتھ فیصل آباد کو او ایس ڈی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسین لوکل گورنمنٹ خالد حسین کو بھی او ایس ڈی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

عثمان بزدار نے سب رجسٹرار صدر فیصل آباد منور بھٹی کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

تازہ ترین