• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیجیٹل اکانومی کے مسائل، پاکستانی وفد کا واشنگٹن میں سفارت خانے کا دودہ

اسلام آباد(اے پی پی)ڈیجیٹل اکانومی کے مسائل پر بات چیت کرنے کی غرض سے امریکہ کےدورہ پر آئے پاکستانی وفد نے منگل کو واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کا دودہ کیا۔ وفد میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اراکین، ججز اور مختلف سرکاری محکموں کے افسران شامل ہیں۔امریکہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے وفد کے ارکان کو پاکستان امریکہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بریف کیا اور تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں پاکستانی-امریکی کمیونٹی کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ وفد کو پاکستان اور امریکہ کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات بالخصوص آئی ٹی سیکٹر کی بہتری پر پریزنٹیشن دی گئی۔سفیر نے بالخصوص پاکستانی برآمدات کو بڑھانے کے لیے آئی ٹی سیکٹر کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پاکستان میں آئی ٹی سیکٹر کی بے پناہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے حکومتی نقطہ نظر وضع کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔وفد امریکہ میں مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کرے گا۔

تازہ ترین