• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی تبدیلی سے ہزاروں جانوں اور ممالک کو اربوں ڈالر کا نقصان

نیویارک (جنگ نیوز )اقوام متحدہ نے موسمیاتی تبدیلی کی کانفرنس سے قبل کہا ہے کہ 2020 ایشیا کا ریکارڈ گرم ترین سال تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق منگل کو سالانہ رپورٹ ’سٹیٹ آف دی کلائمیٹ چینج ان ایشیا‘ میں اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) نے کہا ہے کہ اس خطے کا ہر حصہ متاثر ہوا ہے۔رپورٹ میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق خطرات کی وجہ سے سالانہ نقصانات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ چین کو 238ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ بھارت کو 87ارب ڈالر، جاپان کو 83ارب ڈالر اور جنوبی کوریا کو 24ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2020میں شدید موسم اور موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ایشیا میں نا صرف ہزاروں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے بلکہ لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے۔اس کے علاوہ بنیادی ڈھانچے اور ماحولیاتی نظام کو بھی نقصان پہنچا ہے۔خوراک اور پانی کے عدم تحفظ کے ساتھ، صحت کو درپیش خطرات اور ماحولیاتی انحطاط کے باعث پائیدار ترقی خطرے سے دوچار ہے۔

تازہ ترین