• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی نیوی کے 2 افسران آبدوز کی خفیہ معلومات چرانے پر گرفتار

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارت میں ایک حاضر نیوی کمانڈر اور دو سابق افسران کو روسی ساختہ آبدوز سے متعلق خفیہ اور حساس معلومات چرانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب این ڈی ٹی وی نے بھارتی بحریہ کے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی نیوی کے وائس ایڈمرل اور ریئر ایڈمرل سے بھی خفیہ معلومات کی چوری کے حوالے سے سی بی آئی نے پوچھ گچھ کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے ایک چھاپہ مار کارروائی میں نیوی کے حاضر کمانڈر اور دو سابق افسران کو گرفتار کیا ہے۔ تاہم ان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین