• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبل ٹیکسیشن جرم، مہنگائی پر مہنگائی عوام کے حقوق کی خلاف ورزی، شہباز شریف

لاہور (خبرایجنسی )اپوزیشن رہنما شہباز شریف نے کہاہےکہ ڈبل ٹیکسیشن جرم،مہنگائی پر مہنگائی عوام کے حقوق کی خلاف ورزی،پیٹرولیم کی قیمتوں میں 7 سے 9روپے مزید اضافہ معاشی قتل، عوام باہر نکلیں حکومت سے ظلم کا اختیار چھین لیں۔ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ایک پیغام میں کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات، ایل پی جی اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافے کی پارلیمنٹ میں بھرپور مخالفت کرینگے،16اکتوبر کو حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12روپے فی لیٹر تک پہلے ہی اضافے کا ظلم عوام پر ڈھا چکی ہے، اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 سے 9 روپے مزید اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے، بار بار منی بجٹ لا کر حکومت نے ثابت کیا ہے کہ اس کے پاس کوئی ٹھوس، سنجیدہ اور قابل عمل معاشی پلان نہیں، صرف اشیاء مہنگی کرنے سے معیشت ٹھیک کرنے کی کوشش سراسر حماقت ہے، ٹیکس پر ٹیکس اور مہنگائی پر مہنگائی عوام کے بنیادی آئینی ومعاشی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

تازہ ترین