کوئٹہ(این این آئی) چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور وزیر دفاع پرویز خٹک کوئٹہ پہنچ گئے وہ بلوچستان کی سیاسی صورتحال کے حوالے سےصوبائی دارالحکومت پہنچیں ہیں۔
کراچی میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کے امکان کے پیشِ نظر ہیٹ ویو کیمپ قائم کر دیے گئے۔
اسرائیل افواج کی جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں پر بمباری کے نتیجے میں 3 شہری شہید ہوگئے۔
ایرانی تیل کی تجارت سے منسلک پانچ چینی آئل ریفائنریز پر عائد امریکی پابندیوں پر عمل نہ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
چیئرمین پی سی بی نے شائقینِ کرکٹ کو ہدایت کی ہے کہ شاندار اختتامی تقریب سے محظوظ ہونے کے لیے شام 6 بجے تک لازمی اسٹیڈیم پہنچیں۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط سے دست بردار ہوگیا ہے۔
پشاور زلمی پانچویں بار ’ پی ایس ایل ‘ فائنل کھیل رہی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے انعامی رقم کا اعلان کردیا ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کو حق دینے کے لیے پہلا قدم رکھ دیا گیا ہے
ارباز خان کی سابقہ اہلیہ 52 سالہ ملائیکہ اروڑا نے کہا کہ ان کا بیٹا نہ صرف ان کے ساتھ قریبی تعلق رکھتا ہے بلکہ اکثر انہیں سنجیدہ اور حقیقت پسندانہ مشورے بھی دیتا ہے۔
آسٹریلوی فٹنس کوچ نے دعویٰ کیا ہے کہ زیادہ پروٹین اور سبزیاں کھانے سے جسمانی چربی کم ہوسکتی ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز حیدرآباد کنگز مین کے کپتان مارنوس لبوشین نے کہا ہے کہ فائنل تک کا سفر معجزہ لگتا ہے۔
کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ایران کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، تاہم وہ مسائل کے حل کے لیے مفادات پر مبنی سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے۔
سی ای او پی ایس ایل نے کہا کہ شائقین کی سہولت کے لیے قذافی اسٹیڈیم کے لبرٹی گیٹ اور فیروزپور روڈ گیٹ پر اضافی انٹری پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔
اضافی الاؤنسز غیر معمولی چھٹی کے دوران قابلِ اطلاق نہیں ہوں گے، اخراجات عدالت کے مالی سال 2025-26 کے بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔