• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شائقین کے’’ سیکورٹی سیکورٹی‘‘کے طنزیہ نعرے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے میچ کے آخری لمحات میں جب آصف علی نےلگاتار دو چھکے لگا کر پاکستان کی فتح کو یقینی بنا دیا اور سٹیڈیم میں موجود شائقین کو بھی نیوزی لینڈ کی شکست کا یقین ہوگیا تو انہوں نے باؤنڈری پر فیلڈنگ کرنے والے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو متوجہ کرتے ہوئے ʼʼ ہوٹنگ کے انداز میں سیکورٹی سیکورٹیʼʼ کے طنزیہ نعرے لگانے شروع کر دیئے یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے حالیہ دورہ پاکستان کے موقع پر نیوزی لینڈ کی کرکٹ انتظامیہ نے راولپنڈی میں پہلا میچ شروع ہونے سے چند گھنٹے پہلے ʼʼسیکورٹی خدشاتʼʼ کا بےبنیاد جواز بنا کر میچ کھیلنے بلکہ سٹیڈیم میں آنے سے ہی انکار کردیا تھا اور کوئی میچ کھیلے بغیر واپس چلی گئی تھی اس تناظر میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم اور شائقین نیوزی لینڈ کے خلاف میچ جیتنے میں غیر معمولی طور پر پر جوش نظر آتے تھے۔

اہم خبریں سے مزید