• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الشفاء ٹرسٹ نے نابینا افراد کیلئے ریڈنگ ڈیوائس متعارف کروا دی

راولپنڈی ( جنگ نیوز)الشفاء ٹرسٹ نے پاکستان میں نابینا افراد کو با اختیار بنانے کے لئے ریڈنگ ڈیوائس متعارف کروا دی اور شاندار تعلیمی ریکارڈ رکھنے والے بصارت سے محروم طلباء کویہ آلہ عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ یہ ڈیوائس نابینا شہریوں کو بھی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنے متعلقہ شعبوں میں کارکردگی بہتر بنا سکیں کیونکہ اس آلے کی مدد سے بینائی سے محروم کوئی بھی شخص ٹیکسٹ میسیج کتابیں اور اخبار پڑھ سکتا ہے، اپنے پیاروں کو پہچان سکتا ہے، شاپنگ کر سکتا ہے اور بہتر معیار زندگی سے لطف اندوز ہو سکتا ہے۔اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الشفاء ٹرسٹ کے صدر میجر جنرل (ریٹائرڈ) رحمت خان نے کہا کہ اب نابینا پن کسی کی ترقی میں رکاوٹ نہیں رہے گا۔اس موقع پر الشفا فاؤنڈیشن آف نارتھ امریکہ کے صدر طاہر ظفر نے کہا کہ ہمارا مقصد بصارت سے محروم افراد کو بااختیار بنانا ہے۔
تازہ ترین