• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عبدالقدیر خان محسن پاکستان، عالم اسلام کے ہیرو تھے، مقررین

کراچی (پ ر) محبان بھوپال فورم اور تنظیم فلاح خواتین کے زیر اہتمام محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر عبدالحسیب خان نے کہا ہےکہ ڈاکٹر عبدالقدیر نہ صرف پاکستان کے محسن بلکہ عالم اسلامی کے عظیم ہیرو تھے، نصرت مرزا نے کہا کہ ہم نے اپنے قومی ہیرو کی و ہ قدر نہ کی جس کے وہ مستحق تھے، معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر یونس حسنی نے کہا کہ بھوپال نے عظیم سپوت پیدا کئے مگر یہ سب پر بازی لے گئے، قمر النساء قمر نے کہا کہ اس طرح جانا نا صرف بھوپال اور پاکستان بلکہ ہمارے خاندان کے لئے بھی عظیم صدمہ ہے ، میں اپنے فلاحی سینٹر کا نام ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نام سے منسوب کرونگی ،شگفتہ فرحت نے کہا وہ ادبی ذوق کے حامل شخصیت تھے، ان کی شخصیت پر ناجانے کتنی کتب ترتیب دی گئیں، ماہر تعلیم معروف ادیبہ ڈاکٹر فرحت عظیم نے کہا کہ ڈاکٹرصاحب پاکستان کی محبت میں تمام آرام و آسائش چھوڑ کر اپنے وطن آگئے،اس موقع پر آغا مسود حسین ، ادیب و دانشور رضوان صدیقی ، ماہر تعلیم ڈاکٹر رئیس صمدانی ،عطا تبسم ، شبیر ابن عادل ،اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، تقریب کی نظامت اویس ادیب انصاری نے کی جبکہ تلاوت قرآن پاک قاری حافظ اشرفی اور نعت رسول ؐ کی سعادت نعت خواں ثناء علی نے حاصل کی۔

تازہ ترین