• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوڈان میں فوجی بغاوت، ورلڈ بینک نے امداد معطل کردی

خرطوم(اے ایف پی /جنگ نیوز )سوڈان میں فوجی بغاوت کے بعد ورلڈ بینک نے امداد معطل کردی ،سربراہ ورلڈ بینک ڈیوڈ مالپاس نے کہا کہ اس فوجی بغاوت کے اثرات ملکی سماجی و معاشی ترقی پر بھی پڑیں گے ، تفصیلات کے مطابق سوڈان میں فوجی بغاوت کے بعد سے نامعلوم مقام پر نظر بند وزيراعظم عبداللہ حمدوک اہلیہ سمیت اپنے گھر پہنچ گئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان میں 25 اکتوبر کو فوجی جنرل عبد الفتح برہان نے حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا اور وزیراعظم سمیت اہم وزراء کو حراست میں لے لیا گیا تھا جب کہ ایئرپوٹ بند کردیئے گئے اور ٹیلی وژن پر قبضہ کرکے صرف قومی ترانے چلائے جا رہے تھے۔

تازہ ترین