• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلباء کے تمام جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں‘ جمعیت طلباء اسلام

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمعیت طلباء اسلام کے مرکزی صدر ہدایت اللہ پیرزادہ اور سیکرٹری جنرل آصف اللہ مروت ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جے ٹی آئی تعلیمی اداروں میں پرامن تعلیمی ‘ انتظامی ماحول کے قیام ، ملا اور مسٹر کی تفریق کے خاتمے کیلئے جدوجہد کررہی ہے طلبا کے جائز مطالبات کی حمایت اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک کے مختلف تعلیمی اداروں میں بلوچستان اور فاٹا کے طلبا کیلئے اسکالرشپ سے متعلق مسائل حل کیے جائیں ان خیالات کااظہارانہوں نے بدھ کو فضل الرحمن سمالانی ، صدام خان کاکڑ ، محی الدین ، حبیب اللہ خان اور دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکیاانہوں نے کہا کہ انہوں نے صوبائی عہدیداروں کے ہمراہ بلوچستان کے مختلف علاقوں کا سات روزہ دورہ کیا سائنس کالج ، ڈگری کالج ، پولی ٹیکنیکل کالج سمیت مختلف اداروں کادورہ کرکے طلباء‘ اساتذہ اور پرنسپل سے ملاقات کرکے تنظیم کا پیغام پہنچایاانہوں نے کہا کہ ہم کوئٹہ میں میڈیکل ٹیسٹ کے احتجاجی طلبا پر تشدد کی مذمت اور مطالبہ کرتے ہیں کہ طلباء کے تمام جائز مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کیا جائے ۔
تازہ ترین