• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابقہ شوہر نے بیوی کے دوسرے خاوندپر فائرنگ کردی

ملتان (سٹاف رپورٹر)سابقہ شوہر نے بیوی کے دوسرے خاوند پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہو گیا ۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس سٹی شجاع آباد کو فیاض نے درخواست دی کہ وہ اپنی بیوی شبانہ بی بی کے ہمراہ اپنے سسرال موجود تھا کہ منیر احمد جو اسکی بیوی کا سابقہ شوہر ہے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آیا اور جان سے مارنے کی نیت پر اس پر فائرنگ کردی جن سے بمشکل جان بچائی ۔پولیس نے درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔
ملتان سے مزید