• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے کراچی میں پولنگ جاری ہے، جو شام 5 بجےتک جاری رہے گی۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدۂ صدارت کے لیے سندھ سے 3 امیدوار مدِ مقابل ہیں جن میں سردار عبداللطیف کھوسہ، عبدالرحمٰن انصاری ایڈووکیٹ اور محمد احسن شامل ہیں۔

سندھ سے نائب صدر کے لیے 2 امیدوار جاوید احمد چھتاری اور محمد عزیز خان مدِ مقابل ہیں۔

صوبے سے ممبر ایگزیکٹیو کے لیے عبدالخورشید خان، جان علی جونیجو، پروین چاچڑ اور سید ذوالفقار حیدر شاہ امیدوار ہیں۔

سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں صوبۂ سندھ میں اہل ووٹرز کی تعداد 526 ہے۔

تازہ ترین