• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی20 ورلڈکپ، قومی کرکٹرز جھنڈا لگا کر ہی ٹریننگ کیوں کرتے ہیں؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے گزشتہ روز اس راز سے پردہ اٹھایا ہے کہ ورلڈکپ میں قومی کرکٹرز ٹریننگ سیشن کے دوران  سبز ہلالی پرچم کے ساتھ ٹریننگ کیوں کرتے ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے ورلڈکپ کے دوران شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں  فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی اور وکٹ کیپر محمد رضوان کو ٹریننگ سیشن کے دوران میدان میں پاکستانی جھنڈا ساتھ لاتے دیکھا گیا تھا۔

گزشتہ روز کی جانے والی پریس کانفرنس کے دوران سابق اسپنر نے بتایا کہ یہ جھنڈا صرف ان کھلاڑیوں کی نہیں بلکہ پوری قوم کی نمائندگی کرتا ہے، 24 کروڑ افراد اس جھنڈے تلے ہیں۔

انہوں نے ورلڈکپ کے دوران ٹریننگ میں جھنڈا لانے کا مقصد بتایا کہ ہم یہ سوچتے ہیں کہ گراؤنڈ میں صرف 18 یا 20 لوگوں کی  نہیں بلکہ 24 کروڑ لوگوں کی ٹیم گراؤنڈ میں کھیل رہی ہے۔

تازہ ترین