کراچی(جنگ نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں افراتفری، حکومت بے خبر، قیادت کا فقدان ہے، وفاقی وزرا ء کےامن و امان کی صورتحال پر متضاد بیانات ،یہی عمران خان کا پاکستان پر حکومت کا طریقہ ہے۔ایک پیغام میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی وزرا امن و امان کی صورتحال پر متضاد بیانات دے رہے ہیں، ملک میں افراتفری کی صورتحال اور قیادت کا فقدان ہے۔