• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزراء امن و امان پر متضاد بیان دے رہے ہیں، شہباز شریف

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے الزام عائد کیا ہے کہ وفاقی وزراء امن و امان کی صورتِ حال پر متضاد بیانات دے رہے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کہتے ہیں وزیراعظم کالعدم جماعت سے 2020 میں ہونے والے معاہدے سے لاعلم ہیں، ملک میں افرا تفری کی صورتِ حال اور قیادت کا فقدان ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومتی مشینری مکمل طور پر بےخبر ہے، یہی عمران خان کا پاکستان پر حکومت کا طریقہ ہے۔

تازہ ترین