قصور پولیس کا ایک اور کانسٹیبل غلام رسول زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، پولیس لائن قصور میں نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد جاں بحق اہلکار کی تدفین کردی گئی۔
علاوہ ازیں سادھوکی میں کالعدم تنظیم کے کارکنوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اے ایس آئی محمد اکبر کو بھی سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کردیا گیا۔