• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم سرما میں پیٹ کی چربی کیسے کم کی جائے؟

کیا آپ وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن سردیوں کے گرما گرم مزیدار پکوان، آپ کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟ اگر ایسا ہے تو ماہرین نے بڑھتے وزن کے شکار افراد کے لیے چند ایسی غذائیں بتائی ہیں جن کے استعمال سے موسم سرما میں وزن کم کیا جاسکتا ہے۔

کئی مطالعات میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ گرمیوں کے مقابلے میں موسم سرما میں ہم زیادہ کھاتے ہیں اور سردیوں میں زیادہ وزن بڑھتا ہے، موسم سرما میں ہم ہر وقت گرم، چکنائی اور اچھی چیزیں کھانا چاہتے ہیں۔ 

خوش قسمتی سے، موسم سرما  میں بہت سے پھل، سبزیاں اور مسالے کھائے جاتے ہیں جو قدرتی طور پر بھی وزن کم کرنے کے لیے جانے جاتے ہےاور ان غذاؤں کا استعمال کرتے ہوئے آپ اپنے پیٹ کی بڑھتی چربی کو بھی کم کرسکتے ہیں۔

یہ غذائیں پائیدار وزن میں کمی کے لیے درکار تمام ضروری اجزاء سے بھری ہوئی ہیں اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ کھانے بازار میں آسانی سے دستیاب ہیں، اس لیے آپ انہیں آسانی سے اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کر سکتے ہیں۔

سردیوں کی مفید غذائیں:

گاجر:

گاجر میں ایسے غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جن کی وجہ سے آپ کو زیادہ دیر تک بھوک نہیں لگتی اور آپ خود کو بھرا ہوا محسوس کرتے ہیں، اس کے ساتھ ہی گاجروں میں کیلوریز کی تعداد بھی کم ہوتی ہے اور ہم انہیں مختلف طریقوں سے اپنی غذا میں شامل کرسکتے ہیں۔

چقندر:

چقندر وزن میں کمی کے لیے موزوں ریشوں سے بھی بھرا ہوا ہے، ریاستہائے متحدہ کے محکمہ زراعت (USDA) کے مطابق، سو گرام چقندر میں تقریباً 43 کیلوریز ہوتی ہیں جن میں تقریباً 0.2 گرام چربی اور 10 گرام کاربوہائیڈریٹ ہوتے ہیں۔ آپ اس مٹی کی سبزی کو سلاد اور جوس میں استعمال کر سکتے ہیں۔ 

دار چینی:

دار چینی قدرتی طور پر میٹابولزم کو بحال کرنے میں مدد کرتی ہے۔ جرنل آف نیوٹریشنل سائنس اینڈ وٹامنولوجی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق دار چینی میں موجود cinnamaldehyde فیٹی ویسرل ٹشوز کے میٹابولزم کو تیز کرتا ہے اور وزن میں کمی کو تیز کرتا ہے۔

میتھی دانہ:

میتھی دانہ خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے اور انسولین کے اخراج کو بڑھانے میں بہت موثر ہیں، اس کے علاوہ، میتھی دانہ میٹابولزم کو بڑھانے میں مددگار ہیں، آپ کچھ میتھی دانہ (میتھی دانہ) کو ایک کپ پانی میں رات بھر بھگو کر صبح سویرے کھا سکتے ہیں۔

امرود: 

امرود سردیوں کے لذت بخش پھلوں میں سے ایک ہے، امرود غذائی ریشوں سے بھرپور ہوتے ہیں جو آپ کے روزانہ تجویز کردہ فائبر کی مقدار کا تقریباً 12 فیصد پورا کرتے ہیں۔ یہ پھل آپ کے نظامِ ہاضمہ کو بڑھانے میں بھی بہت موثر ہے۔ تیز رفتار میٹابولزم کے لیے اچھا ہاضمہ ضروری ہے، جو وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

تازہ ترین